آذری صدر آزاد شدہ علاقوں کے دورے پر
Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے چند روز قبل ایرانی سرحد کے قریب، ناگورنو - قرہ باغ جنگ کے نو آزاد علاقے، ارس کے ساحل اور تاریخی پل خدا افرین کا دورہ کیا جسکی ویڈیو ابھی حال ہی میں سامنے آئی ہے۔ ایران سے ملنے والا یہ سرحدی علاقہ پہلے آرمینیا کے زیر کنٹرول تھا۔ خیال رہے کہ قرہ باغ متنازعہ علاقے کو لے کر آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین ستائیس ستمبر کو خونریز جنگ شروع ہوئی جو کئی ہفتوں تک جاری رہنے اور ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد بالآخر طے شدہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اختتام پذیر ہوئی۔