Nov ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی اتھارٹی کا متنازعہ بیان، حماس و جہاد اسلامی نے مذمت کی

حماس اور جہاد اسلامی فلسطین نے اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس اعلان کے فورا بعد حماس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں فلسطینی اتھارٹی کے اس فیصلے کو قومی آشتی کے معاہدے کے منافی قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے اس فیصلے سے امریکہ کے ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کا مقابلہ کرنے کی غرض سے قومی ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا۔

جہاد اسلامی فلسطین نے بھی ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سیکورٹی تعاون دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ قومی آشتی کی غرض سے انجام پانے والی کوششوں سے کھلی بغاوت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ پر بھروسہ کرنے اور اس کے سامنے جھک جانے کے نتیجے میں فلسطینی کاز کے خلاف نئی سازشوں کا راستہ ہموار ہوگا۔

ٹیگس