اسرائیل کے ہر ساز پر ناچنے والے
فلسطینی اتھارٹی نے اپنے سفیروں کو ابوظہی اور منامہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
اطلاعات کے مطابق محمود عباس نے دوماہ قبل امریکی ثالثی میں اسرائيل حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے اعلان کے بعد بحرین اور متحدہ عرب امارات سے بطور احتجاج اپنے سفیروں کو رام اللہ بلالیا تھا، تاہم اب انہوں نے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اپنے سفیروں کو ایک بار پھر بحرین اور متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ کردیا ہے۔
دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اپنے معاہدوں کی پابندی کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کی روشنی میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ادھراستقامتی تحریک حماس نے الزام لگایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی لبنان اجلاس میں طے پانے والے سمجھوتے کے منافی اقدامات کررہی ہے۔