Nov ۱۹, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • شام میں سرگرم ہزار سے زائد دہشتگردوں کا اسرائیل نے علاج کیا

غاصب صیہونی حکومت نے شام میں زخمی ہونے والے سیکڑوں دہشت گردوں کا علاج کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

رای الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ شام میں سرگرم عمل ان دہشت گردوں کی تعداد کہ جن کا اسرائیل کے اسپتالوں میں علاج و معالجہ کیا گیا ہے، چودہ سو تک پہنچ گئی ہے۔

صیہونی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق زخمی ہونے والے نوے فیصد افراد ایسے مسلح دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ہیں، جو شامی عوام کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

دو ہزار سترہ میں اخبار ہاآریٹز نے غاصب صیہونی حکومت کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ صیہونی فوج نے دو ہزار سترہ میں شام میں سرگرم مسلح دہشت گرد گروہوں کے لئے تین کروڑ بیس لاکھ سے زائد ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔

دہشت گردوں کو منظم کرنا، شامی فوج کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی، دہشت گردوں کو مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس کرنا، انہیں تاو جیسے میزا‏ئل اور جدید ترین اسلحوں کے استعمال کی تربیت دینا وغیرہ شام میں دہشت گردوں کو صیہونی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کا حصہ ہے۔

ٹیگس