Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • آغدام شہر تین دہائیوں کے بعد اپنے مکینوں کو مل گیا

آذربائیجان کا شہر آغدام ستائیس برسوں بعد آرمینیا کے قبضے سے واپس آذربائیجان کے کنٹرول میں پہنچ گیا ہے۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد آغدام شہر ستائیس برس بعد واپس آذربائیجان کے کنٹرول میں آگیا ہے اور آذربائیجان کی فوج نے اس شہر کا کنٹرول پوری طرح سنبھال لیا ہے-

آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر آغدام شہر کی دوبارہ واپسی پر اپنے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے- پیغام میں کہا گیا ہے کہ آغدام کا ستائیس برسوں سے انتظار ختم ہو گیا، وطن کی خوبصورت سرزمین کی واپسی مبارک ہو-

اس درمیان آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس شہر کے باشندے ستائیس سال بعد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں گے جو ابھی تک پناہ گزینوں کی زندگی بسر کر رہے تھے-

قرہ باغ کے معاملے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ستائس ستمبر سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لئے گزشتہ دس نومبر کو جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

ٹیگس