Nov ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، جوان فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان صیہونی فوجیوں کی گولی لگلنے سے شہید ہوگیا۔

فلسطینی میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ فلسطینیی نوجوان مشرقی بیت المقدس شہر میں صیہونی فوجیوں کی گولی سے شہید ہو گیا۔

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے دعوی کیا کہ یہ فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جسے گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوجی بے بنیاد بہانوں سے آئے دن فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کے بعد عالم اسلام خاص طور پر فلسطین میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ٹیگس