افغانستان میں کاربم دھماکہ، 3 جاں بحق 19 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i377026-افغانستان_میں_کاربم_دھماکہ_3_جاں_بحق_19_زخمی
افغانستان کے صوبے پکتیا میں ہونے والے کاربم دھماکے میں 22 افراد جاں بحق و زخمی ہو‏ئے ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں کاربم دھماکہ، 3 جاں بحق 19 زخمی

افغانستان کے صوبے پکتیا میں ہونے والے کاربم دھماکے میں 22 افراد جاں بحق و زخمی ہو‏ئے ۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا کے گورنر ہاوس کے ترجمان عبدالرحمان منگل نے کہا کہ گردیز شہر میں ہونے والے اس کاربم دھماکے میں 3 افغان فوجی جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔

ہر چند کہ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم افغانستان کے صوبوں خوست ، پکتیا اور پکتیکا میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے دہشتگرد عناصر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔