اسرائيل کا چار سو رکنی اقتصادی وفد امارات پہنچا
اسرائيلی ٹی وی نے بتایا ہے کہ وزارت خارجہ کے بعض عہدیداروں کے ساتھ اسرائيل کا ایک چار سو رکنی اقتصادی وفد دبئي کی جیٹیکس نمائش میں شرکت کے لیے امارات پہنچا ہے۔
الیکٹرانیکس اور ٹیکنالوجی کی جدید مصنوعات کی جیٹیکس نمائش ہر سال دبئي میں منعقد ہوتی ہے جس میں شرکت کے لیے یہ اسرائيلی وفد دبئي پہنچا ہے۔ اسرائيلی ٹی وی نے صیہونی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امارات اور اسرائيل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے بعد سے دبئي کی نمائش میں اسرائیل کے سب سے بڑے اقتصادی وفد کی شرکت، دونوں حکومتوں کے درمیان اقتصادی تعاون کا ایک حصہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائيل اور امارات کے درمیان تعاون کی ایک اسمبلی بھی شروع کی جائے گي جس کا ہدف مشترکہ کاموں خاص طور پر ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
یاد رہے کہ امارات اور صیہونی حکومت کے اعلی عہدیداروں نے اگست میں وائٹ ہاؤس میں ایک معاہدے پر دستخط کر کے آپس میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔