جمال خاشقچی کے قتل کا ایک اور المناک پہلو اجاگر ہوا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i377254-جمال_خاشقچی_کے_قتل_کا_ایک_اور_المناک_پہلو_اجاگر_ہوا
ترکی کا کہنا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل کے شواہد مٹانے کا مشن دو رکنی سعودی ٹیم نے انجام دیا تھا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۸ Asia/Tehran
  • جمال خاشقچی کے قتل کا ایک اور المناک پہلو اجاگر ہوا

ترکی کا کہنا ہے کہ جمال خاشقچی کے قتل کے شواہد مٹانے کا مشن دو رکنی سعودی ٹیم نے انجام دیا تھا۔

آل سعود کے مخالف معروف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے تعلق سے ترکی کے حکام نے باضابطہ طور پر کہا ہے جمال خاشقچی کے قتل کے شواہد مٹانے میں ریاض حکومت پوری طرح ملوث ہے۔

ترکی کے حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی قتل کے شواہد مٹانے کے لیے ماہرین کی دورکنی ٹیم بھیجی گئی تھی۔  ترک حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم دو افراد پر مشتمل تھی جن میں ایک کیمسٹ اور دوسرا ٹوکسی کولوجسٹ یعنی زہریلی چیزوں کا ماہر شامل تھا۔  

جمال خاشقچی کے قتل کے المناک واقعے پر ساری دنیا میں آل سعود کے خلاف شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا، تاہم سعودی حکام نے امریکہ کی حمایت اور پیٹروڈالر کی بنا پر حاصل شدہ اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے اس معاملے کو دبانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: 

جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد بن سلمان ملوث ہیں: خاشقجی کی منگیتر

جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث فوجی افسر کا قتل+ ویڈیو

خاشقجی قتل کیس میں نوکروں کو سزا، قتل کا اصل ذمہ دار مالک آزاد

سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کا اصل ملزم محمد بن سلمان : اقوام متحدہ

خاشقجی کے قتل کی نئی تفصیلات

سعودی ولیعہد کا اعتراف، خاشقجی کا قتل میرے حکم پر ہوا تھا