Dec ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • آذربائجان اور ترکی کے درمیان پاسپورٹ فری رفت و آمد کا معاہدہ

آذربائیجان اور ترکی کے شہریوں کے لئے فری پاسپورٹ رفت و آمد کی سہولت فراہم کردی گئي.

ترکی اور آذربائجان کے درمیان قربتیں بڑھ رہیں اور دونوں ملک قرہ باغ کی جنگ کے بعد ایک دوسرے سے اور بھی قریب آگئے ہیں جس کے تحت اب دونوں ملکوں کے شہری صرف اپنی شناخت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ملکوں کا سفر کر سکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کی حکومتوں نے اس حوالے سے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ ترکی اور آذربائجان کے شہریوں کو دوران سفر پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے ترکی کے سرکار میڈيا نے بتایا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

 سرکاری ميڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا نظام جلد ہی رائج ہو جائے گا جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہری صرف اپنی سرکاری شناخت کے ذریعے آ جا سکیں گے۔  دونوں ملکوں کے درمیان فری پاسپورٹ ٹریول کا معاہدہ صدر رجب طیب اردوغان کے حالیہ دورہ آذربائیجان میں طے پایا۔

ٹیگس