کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی
Dec ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
افغانستان میں امن کے عمل کے ساتھ قتل کا عمل بھی جاری ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی کابل میں متعدد راکٹ حملوں میں ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔
افغانستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل کے علاقے خیر خانہ میں ایک گاڑی کے، نصب شدہ بارودی مواد سے ٹکرانے پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی پر سوار دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی افغان ایوان نمائندگان کے رکن کی تھی جبکہ پولیس نے دھماکے کے متاثرہ افراد کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی ہے۔
دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک جج کو قتل کر دیا، مقامی پولیس نے اس واقعے میں جج کی ہلاکت کی تصدیق کرتے اس واقعے کے محرکات کی تحقیق شروع کر دی ہے۔