Dec ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۴ Asia/Tehran
  • فلسطین کو ایران و شام کے تعاون سے آزاد کرایا جا سکتا ہے: حماس

فلسطین کی تحریک حماس کے سینئر رہنما محمود الزہار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے تعاون سے سرزمین فلسطین کو آزاد کرایا جا سکتا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما محمود الزہار نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی ساز باز عالم عرب اور عالم اسلام کا بدترین انحطاط ہے لیکن اس کا فلسطینی استقامت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

محمود الزہار نے کہا کہ حماس، خود ساختہ صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنے میزائلوں اور جنگی ہتھیاروں کو مسلسل توسیع دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استقامت کے بغیر فلسطین کو آزاد نہیں کرایا جا سکتا۔

حماس نے اپنی تشکیل کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک تحریک حماس اپنے عہد و پیمان پر باقی رہے گی۔

ٹیگس