Dec ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل سے جنگ کی تیاری، فلسطینی گروہوں کا مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے مشترکہ فوجی مشقوں کی شروعات کا اعلان کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے مزاحمتی گروہ کے مشترکہ آپریشن روم نے ایک ویڈیو جاری کرکے فلسطینی گروہوں کے مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔

فلسطینی گروہوں کے مشترکہ آپریشن روم سے جاری ہونے والے ویڈیو میں فلسطین کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے وقت کا اعلان کیا گیا ہے۔

فلسطینی گروہوں کے آپریشن روم کے بیان میں آیا ہے کہ یہ فوجی مشقیں، غزہ پٹی کے علاقے میں منعقد ہوں گی۔

ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ فوجی مشقوں کا نام الرکن الشدید ہے جو بروز منگل 29 دسمبر سے شروع ہوگی۔

فلسطینی گروہوں کے مشترکہ آپریشن روم نے کل بروز بدھ ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی گروہوں کے درمیان مشترکہ تعاون اور کام کر بہتر کرنے کے تناظر میں جنگ کے لئے ہمیشہ تیار رہنے کے عمل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

فلسطینی گروہوں کی پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کے اعلان کے بعد فلسطین کے ایک قریبی  ذریعے کا کہنا ہے کہ اس فوجی مشقوں کا مقصد یہ ہے کہ قریبی ذرائع سے رپورٹ ملی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور حکومت کے اختتام سے پہلے صیہونی حکومت ممکنہ طور پر حملے کر سکتی ہے۔

 

ٹیگس