Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • عراقی عوام کے دلوں میں بستے ہیں جنرل سلیمانی اور المہندس+ تصاویر

عراقی عوام نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عراق کے الناصریہ شہر کے عوام نے جنرل شہید سلیمانی، شہید جنرل ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

اس پروگرام میں شہر کی مایہ ناز شخصیتوں اور فوج اور رضاکار فورس کے سینئر کمانڈرز نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ رواں برس تین جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے ایران کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ فضائی حملہ کر کے شہید کر دیا تھا۔ شہید قاسم سلیمانی عراق کی باضابطہ دعوت پر بغداد پہونچے تھے اور وہ حکومت عراق کے مہمان تھے۔

امریکہ کے اس دہشتگردانہ حملے کے جواب میں ایران نے بھی ایک ابتدائی انتقامی کاروائی کرتے ہوئے آٹھ جنوری کوعراق میں امریکی دہشتگردی کے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر درجن بھر میزائل داغ کر امریکہ کی شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا تھا۔ ایران کے اس حملے میں امریکہ کا بڑا جانی و مالی نقصان ہوا تاہم امریکہ نے کئی ہفتے کی خاموشی کے بعد آہستہ آہستہ اور بتدریج اپنے سو سے زائد دہشتگردوں کو صرف دماغی چوٹ آنے کا اعتراف کرنے میں ہی عافیت سمجھی۔

 

ٹیگس