یمن دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے : محمد علی الحوثی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i378610-یمن_دفاعی_توازن_کے_مرحلے_تک_پہنچ_گیا_ہے_محمد_علی_الحوثی
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۷ Asia/Tehran
  • یمن دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے : محمد علی الحوثی

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔

 یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ دفاعی توازن ان کامیابیوں کا نتیجہ ہے جو یمنی فورسز نے دشمن کے مقابلے میں فوجی اور سیکورٹی میدانوں میں حاصل کی ہیں۔ محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچنا وہ چیز ہے جس پر لاکھوں ، ثابت قدم، شریف اور فداکار یمنی عوام  افتخار کرتے ہیں ۔

یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں جیزان، عسیر اور مآرب میں سعودی عرب کے کئی جاسوس طیاروں کو مارگرایا ہے۔ جارح اتحاد کے ڈرون طیارے مار گرائے جانے کے بعد سعودی حکومت ، یمنیوں کی بڑھتی ہوئی میزائلی طاقت سے تشویش میں مبتلا ہو کر اپنا ریڈار سسٹم مضبوط بنانے کے لئے فرانس سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔