Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۵ Asia/Tehran

فلسطینی گروہوں نے اپنی فوجی مشترکہ مشقوں کا ویڈیو جاری کیا ہے۔

رکن الشدید فوجی مشقوں کی سب سے بڑی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں اہم ترین استقامتی گروہوں منجملہ حماس، جہاد اسلامی فلسطین، ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین، عوامی استقامتی کمیٹی اور چند دیگر گروہوں  نے اس میں حصہ لیا ۔

فلسطین کی استقامتی کمیٹیوں کے ترجمان نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی میں مشترکہ فوجی مشقوں نے صیہونی حکومت کو ایک بار پھر حیران و پریشان کردیا۔

غزہ پٹی میں بارہ استقامتی گروہوں نے انتیس دسمبر کو پہلی بار رکن الشدید کے عنوان سے مشترکہ فوجی مشقیں انجام دی ہیں ۔

ٹیگس