Jan ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان، ایک بڑے فوجی اڈے سے امریکی دہشتگردوں کا انخلا

افغانستان میں امریکی فوجیوں نے دارالحکومت کابل کے جنوب میں واقع صوبے لوگر میں اپنے بڑے فوجی اڈے کو ترک کر دیا۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبے لوگر کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشتگردوں نے فاب شنگ نامی اپنے بڑے اڈے کو ترک کر دیا ہے اور اب یہ فوجی اڈہ، افغان فوج کے کنٹرول میں آگیا ہے۔

لوگر میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے سے قبل تک اس فوجی اڈے میں امریکہ کے تقریبا چھے سو خصوصی دہشتگرد موجود تھے مگر بعد میں یہ تعداد گھٹ کر تین سو تک ہو گئی۔ اس فوجی اڈے میں حالیہ برسوں کے دوران اٹھارہ ہزار غیر ملکی فوجی موجود رہے ہیں جہاں کافی وسائل و ذرائع اور ایک ایربیس بھی موجود ہے۔

بظاہر طالبان گروہ کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی بنیاد پر آئندہ چند مہینوں میں افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجیوں کو واپس جانا ہو گا۔

ٹیگس