پاکستان افغانستان کیشدگی ،اگلے ہفتے تہران میں اہم اجلاس کی خبریں
اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے اور پاک افغان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئےاگلے ہفتے تہران میں پڑوسی ممالک کے وفود کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے میڈیا زرائع نے معتبر سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران اگلے ہفتے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی پر مرکوز ایک اہم علاقائی اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جسے دونوں
ہمسایہ ممالک کے درمیان تعطل کو توڑنے کی تازہ ترین سفارتی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اعلیٰ سطحی ایرانی حکام حالیہ ہفتوں میں دونوں فریقوں کے ساتھ فعال طور پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں سے بات چیت کی اور تناؤ کم کرنے کے لیے تہران کی تیاری کی پیشکش کی۔
پاکستانی میڈیا نے مستند سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے اہم اجلاس 16 یا 17 دسمبر کو تہران میں ہونے کا امکان ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ماہرین کا خیال ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور افغانستان کے پڑوسی کے طور پر، ترکی، قطر یا سعودی عرب جیسے سابقہ ثالثوں کے مقابلے میں زیادہ بااثر کردار ادا کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے۔
ادھرتہران کے آئندہ اجلاس میں چین اور روس کی متوقع شرکت کو بھی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے