Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • پوری مسلم کمیونٹی شدید دباؤ اور مشکلات میں مبتلا:  آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

رپورٹ کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد نے خبر نگاروں سے گفتگو میں ان مشکلات اور تکنیکی مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا جو امید پورٹل پر وقف کے رجسٹرڈ املاک کو اپلوڈ کرتے وقت پیش آئی تھیں ، جس کے نتیجے میں لاکھوں املاک رجسٹرڈ نہیں ہوسکیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد نے کہا ہے کہ جو املاک پہلے سے وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہیں ان کی اپلوڈنگ کی ذمہ داری وقف بورڈوں کی ہی ہونی چاہئے تھی اور اس کے لئے کم از کم دوسال کا وقت دیا جانا چاہئے تھا۔ لہذا ہمارا مطالبہ ہے جو املاک رجسٹرڈ ہونے سے رہ گئی ہیں ان کے اپلوڈنگ کی مدت میں کم از کم ایک سال کی توسیع کردی جائے۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد نے اقلیتی امور کے وزیر موصوف سے کہا کہ ⁠وقف ایکٹ/ امید ایکٹ میں ترمیم اور امید پورٹل پر سیکشن تھری بی کے مطابق تفصیلات اپ لوڈ کرنے کو لازمی قرار دینے نے پوری مسلم کمیونٹی کو شدید دباؤ اور مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ 

ٹیگس