تہران میں افغانستان کے بارے میں اہم علاقائی نشست کا انعقاد: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے بارے میں اگلے ہفتے تہران میں علاقائی نشست کے انعقاد کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ تہران مستقل طور پر پاکستان اور افغانستان سمیت پڑوسی ملکوں کے ساتھ علاقے میں امن و استحکام کے بارے میں صلاح و مشورہ کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پڑوسی ملکوں میں امن و استحکام کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا قائل ہے اور ان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور افہام و تفہیم کے فروغ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مختلف پڑوسی ملکوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد تہران میں افغانستان کے بارے میں علاقائی ملکوں کی نشست کی تیاری کی جارہی ہے اور امید ہے کہ یہ نشست کشیدگی دور کرنے اور افہام و تفہیم کے فروغ میں مؤثر واقع ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ یہ نشست اگلے ہفتے منعقد ہوگی جس میں افغانستان کے امور میں پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندے شرکت کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Followus: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel