Jan ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • افغانستان اور پاکستان کے حکام کی ملاقات

افغانستان اور پاکستان کے حکام نے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں اس ملک میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں گفتگو کی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی سے ملاقات میں زور دے کر کہا کہ جنگ کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اور اس ملک میں جنگ کے خاتمے کا واحد راہ حل مذاکرات ہیں ۔

پاکستان کے وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ان کا ملک افغانستان میں امن و استحکام کے حصول کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

 پاکستان کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے اندر اور باہر کی تخریبی قوتوں کو جو اس ملک میں امن و استحکام نہیں چاہتی ، خبردار کیا۔

افغانستان کی حزب اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی پیر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ اسلام آباد ، افغانستان میں سیاسی مفاہمت ، دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ اورامن کے حصول کے لئے انجام پانے والی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

حزب وحدت اسلامی کے رہنما کا یہ دورہ اسلام آباد کی دعوت پر انجام پایا ہے۔

ٹیگس