Jan ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۵ Asia/Tehran
  • بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ

افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شب صوبے بغلان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔

واقعہ سے متعلق افغان فوج کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ٹیگس