Jan ۲۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • یو اے ای اور صیہونی حکومت کے تعلقات برملا، سفارتخانے کھولنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت نے ایک دوسرے کے یہاں اپنے سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کو کھولنے پر موافقت کر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولیعہد اور وزیر اعظم محمد بن راشد آل مکتوم کی سربراہی میں اتوار کو ہوئے اجلاس میں تل ابیب میں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ کھولے جانے پر موافقت ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا یہ فیصلہ، جو بائیڈن کی حکومت کی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت نے بھی متحدہ عرب امارات میں اپنے سفارتخانے کے افتتاح کا اعلان کر دیا ہے۔

صیہونی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی سفارتکاروں کی موجودگی میں ابو ظہبی میں سفارتخانے کا افتتاح کر لیا گیا ہے۔

ٹیگس