Jan ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • نائیجیریا، شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں پر پولیس کا حملہ

نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری اور انہیں برسوں سے جیل میں رکھے جانے کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر حملہ کر دیا۔ 

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

یہ مظاہرے نائیجریا کے دار الحکومت ابوجا میں منعقد ہوئے تھے اور مظاہرین نے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ اس مظاہرے میں خواتین، بچے اور بڑے سبھی شامل تھے۔

یاد رہے کہ آزادی پر مبنی نائیجیریا کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے باوجود گزشتہ پانچ برسوں سے آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور انکی اہلیہ، غیر قانونی طور پر جیل میں قید ہیں اور انکی جسمانی حالت بڑی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

۱۳ دسمبر دوہزار پندرہ میں نائیجیریا کی فوج نے انکے دینی مرکز پر حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شہید و زخمی کر دیا تھا جبکہ خود آیت اللہ زکزکی کو انکی اہلیہ کے ہمراہ زخمی حالت میں اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ نائیجیریا فوج کی اس وحشیانہ بربریت میں شیخ زکزکی کے تین جوان بیٹے بھی شہید ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس