Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • شام، حلب میں دوسرا دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

شام کے شمالی صوبے حلب میں ہونے والے ایک دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حلب کے مشرقی علاقے میں کار بم کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ حلب میں اتوار کو یہ دوسرا دھماکہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔

مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ یہ دھماکہ صوبہ حلب کے بزاعہ شہر کے نزدیک ام شلیف گاؤں میں ایک چیک پوسٹ کے نزدیک ہوا۔

ذرائع نے اس دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے اور 4 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ شامی ذرائع نے کچھ دیر پہلے ہی شمالی صوبہ حلب کے اعزاز شہر میں ایک کار بم دھماکے کی خبر دی تھی جس میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس