Feb ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۱ Asia/Tehran
  • شام کے کم کشیدگی والے علاقوں پر نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کا حملہ

شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز نے کہا ہے کہ نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے کم کشیدگی والے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے روسی مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے جنگ بندی معاہدے کی بیس بار خلاف ورزی کی ہے اور کم کشیدگی والے علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

مذکورہ روسی مرکز نے گزشتہ ہفتے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ نصرہ فرنٹ سے دہشت گردوں نے صوبہ لاذقیہ، حماہ اور ادلب کے کم کشیدگی والے علاقوں کو اٹھارہ بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ 

ادلب میں ترک فوج کے داخلے اور شامی فوج کے ساتھ اس کی جھڑپوں نیز دہشت گرد گروہوں کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے بعد شام کے کم کشیدگی والے علاقوں میں صورت حال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے۔ 

ٹیگس