Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۸ Asia/Tehran
  • افغان صوبے قندھار میں ایک بار پھر دہشت گردی

افغانستان، قندھار میں دہشت گردانہ واقعے متعدد سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے ہيں۔

افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان کے ایک حملے میں 16 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد طالبان جنگجو دو فوجی اہلکاروں کو اغوا اور افغان فوج کا اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

افغان فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ جس فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا وہ افغان خفیہ ایجنسی کے ماتحت ایک مقامی فورس تھی۔ حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

 گزشتہ روز بھی صوبے فریاب کی ایک چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 5 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ دو اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ٹیگس