Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبہ جوزجان میں دھماکہ

افغانستان کے صوبہ جوزجان میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق  جوزجان پولیس کے ترجمان مسعود ندیم کا کہنا ہے کہ اتوار کو مشرقی افغانستان کے صوبہ جوزجان کے صدرمقام بشرغان میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سرکاری گاڑی سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔

ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے جنرل عبدالرشید دوستم کے آبائی وطن میں ہونے والے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ٹیگس