Feb ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف ترکی کی افواج کا تین روزہ آپریشن ختم

علیحدگی پسند کردوں کے علاقے سے 13 ترک شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔

کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف ترکی کے فوجیوں کے تین روزہ آپریشن کے اختتام پر ایک غار سے متعدد ترک شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترکی کے زیر قبضہ علاقے دوحک میں ترک فوج نے کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کیا، تین دن تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں 3 فوجی ہلاک اور 48 جنگجو اپنے سینیئر کمانڈٖرز سمیت مارے گئے۔

ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع ہلوسی اکار نے بتایا کہ آپریشن کے اختتام پر کرد جنگجوؤں کے زیر استعمال ایک غار کی تلاشی کے دوران 13 ترک شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ہلوسی اکار کا مزید کہنا تھا کہ ترک شہریوں کی لاشوں سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں حال ہی میں سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ غالب امکان ہے کہ باغیوں نے فرار کے وقت مغویوں کو گولیاں ماریں۔

وزیردفاع نے کہا کہ ترک شہریوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے تاہم ہلوسی اکار نے یہ نہیں بتایا کہ ان شہریوں کو کب اور کہاں سے اغوا کیا گیا تھا اور کیا حکومت ان کے اغوا ہونے سے متعلق آگاہ تھی۔

 

 

ٹیگس