Feb ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۳۱ Asia/Tehran
  • شامی علاقوں پر صیہونی جارحیت

شامی فوج نے دمشق کے نواحی علاقے اسرائیلی ميزائیلوں کو فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فورسز نے دمشق کے نواحی علاقے میں صیہونی فوج کے میزائیل حملوں کا جواب دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی دشمن نے مقبوضہ جولان کے علاقے سے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جولان کے مقبوضہ علاقوں کی فضا میں دوران پرواز‍ دمشق کے نواحی علاقوں کو بھی اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے زيادہ تر میزائيلوں کو فضا میں نشانہ بناکر تباہ کر دیا ہے۔

 

ٹیگس