بغداد میں ترکی کے سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ
شمالی عراق میں ترکی کی مسلسل مداخلتوں کے خلاف عراقی عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق بغداد میں واقع ترکی کے سفارت خانے کے سامنے عراقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پرامن مظاہرہ کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ الوزیریہ کے علاقے میں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے عراقی سرحدوں کی خلاف ورزی اور ملک کے شمالی علاقوں میں ترکی کے جنگی طیاروں کی جارحیت کی مذمت میں نعرے لگائے اور اپنے ملک میں ترکی کی مداخلت ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
رشیاٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے ترکی کے سفارتخانے کے سامنے ہرقسم کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے پوزیشن سنبھال لی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے شمالی عراق کے اندر کرد علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
حال ہی میں شمالی عراق میں پی کے کے ہاتھوں ترکی کے 13 شہریوں کے قتل کے واقعے کے بعد صدر رجب طیب اردوغان نے پی کے کے خلاف فوجی کاروائیوں کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔