ہیلی کاپٹر سانحے کی وجوہات، ترک وزارت دفاع کا بیان سامنے آگیا
Mar ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سانحے کی وجہ موسم کی خرابی تھی۔
ترکی کے وزیردفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی اہم وجہ موسم کی خرابی تھی۔
صوبہ الازیغ کی 8 ویں کور کمانڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ابتدائی معلومات اور عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موسمی حالات میں اچانک تبدیلی کے باعث پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات کے بعد حادثے کی حتمی وجہ کا تعین کیا جائے گا۔
وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ جمعرات کے روز صوبہ بتلیس کے مشرقی قصبے تاتوان میں ایک کارگو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوئے۔