Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • قدس کے غاصب کا استقبال اور خائنوں کی بیٹھک

خودساختہ اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو متحدہ عرب امارات کے حکام اور بن سلمان سے ملاقات کے لئے ابو ظہبی پہنچ رہے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچ رہے ہیں۔ نیتن یاہو کو گزشتہ ماہ ابوظہبی آنا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث دورہ ملتوی کردیا گیا تھا۔

  نیتن یاہو امارات کے دورے پر معاہدہ ابراہیم پرعمل درآمد سے متعلق اماراتی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے جب کہ اس موقع پراسرائیل میں اماراتی سفارت خانے کے قیام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو دورہ متحدہ عرب امارات کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، نیتن یاہو کی سعودی ولیعہد سے سے ابوظہبی میں ملاقات کے لیے اعلیٰ سطح پر روابط بھی جاری ہیں۔

باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزيراعظم کی بن سلمان کے ساتھ مجوزہ ملاقات کا بنیادی مقصد تل ابیب اور ریاض کے درمیان تعلقات کی برقراری کے ملئے حالات سازگار بناناہے۔

اگرچہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان در پردہ رابطے رہے ہیں لیکن مسلم امہ  خصوصا فلسطینوں کے ردعمل کے خوف سے آل سعود نے تل ابیب کے ساتھ ریاض کے تعلقات کو ایک تدریجی عمل کے ذریعے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیاسی امور کے ماہرین بن سلمان کے ساتھ بن یامین نیتن یاہو کی ملاقات کو اسی تناظر میں دیکھ رہے ہيں۔

ٹیگس