Mar ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۱۱ Asia/Tehran
  • صہیونی وزیرانٹیلی جنس ایلی کوہن
    صہیونی وزیرانٹیلی جنس ایلی کوہن

مصر کو صیہونیوں کے لئے پرامن بنانے کی کوشش کی جاری ہے: صیہونی اینٹلی جنس کے وزیر کا بیان

خود ساختہ اسرائیلی حکومت کے وزیر انٹلیجنس ایلی کوہن نے کہا ہے کہ مصر اسرائیلی سیاحوں کے لئے سینا کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایلی کوہن نے سینا میں شرم الشیخ ریزورٹ میں مصر کے نائب وزیر انٹیلی جنس ناصر فہمی سے ملاقات کے دوران کہی۔

کوہن اور فہمی نے مبینہ طور پر "بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی" کے خلاف مشترکہ  کارروائی  اور بحیرہ احمر میں نیوی گیشن کی آزادی کے بارے میں بھی بات کی۔

کوہن نے مزید کہا کہ مصر اسرائیل کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ہم مستقبل میں معاشی اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر نے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شرم الشیخ ایک "محفوظ جزیرہ" مقام ہے جسے سیکیورٹی انتباہات سے خارج کرنا چاہئے تا کہ سیاح وہاں جانے کے معاملے میں خوفزدہ نہ ہوں۔

 

 

ٹیگس