Mar ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں داعش کی موجودگی اور خطے کی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر تشویش

افغانستان میں پایدار قیام امن کے لئے باہمی صلاح مشورہ جاری رکھنے پر متفق ہیں: تہران - اسلام آباد

افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے اور نائب ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان میں داعش کی موجودگی اور خطے میں امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے  صادق خان نے جو ایک وفد ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں، نائب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ  ملاقات کے دوران افغانستان کی تازہ ترین صورتحال خاص طور پر اس ملک میں امن عمل کے بارے میں تبادلہ کیا۔

اس موقع پر صادق خان نے افغانستان میں دیرپا امن کے حصول میں دونوں ممالک کے موثر کردار کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون پر زور دیا۔

 سید عباس عراقچی نے قیام امن کے مواقع سے فائدہ اٹھائے جانے کی بابت امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا افغانستان کے عوام کے بنیادی حقوق کے احترام اور گزشتہ دو عشروں کے حاصلہ نتایج کو محفوظ رکھے جانے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے حمایت کی جاتی رہے گی۔

سید عباس عراقچی نے افغانستان کے تعلق سے قریبی تعاون کے حوالے  پاکستان کے خصوصی نمائندے صادق خان کے موقف کا خیرمقدم کیا اور اس حوالے سے انہيں اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل آمادگی اور تعاون کا یقین دلایا۔

فریقین نے افغانستان میں داعش جیسے سفاک دہشت گرد گروہ کی موجودگی اورعلاقے کی سلامتی اور استحکام کے لئے اس کے خطرات پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کے بارے میں باہمی صلاح و مشورہ جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس