سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے ؛ امریکہ کو تشویش لاحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i382819-سعودی_اتحاد_کے_فوجی_ٹھکانوں_پر_حملے_امریکہ_کو_تشویش_لاحق
یمن کے نہتے عوام کی استقامت کے سامنے سعودی اتحاد کی بے بسی پر امریکہ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  •  سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر حملے ؛  امریکہ کو تشویش لاحق

یمن کے نہتے عوام کی استقامت کے سامنے سعودی اتحاد کی بے بسی پر امریکہ کو تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ’ہم سعودی عرب میں بقول ان کے حوثیوں کے تمام ڈرون اور میزائل حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے ناقابل قابول ہیں، یہ خطرناک ہیں، یہ شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پر ہو رہے حملوں کی تعداد پر ہمیں بے حد تشویش ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 سال سے شدید محاصرے اور تباہ کن جنگ کا سامنا کرنے کے باوجود یمنی عوام کی استقامت اور حوصلوں میں کسی قسم کی کمی نہيں آئی ہے اور یہی چيز سعودی آقاؤں کے لئے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔
 علاقے کی صورتحال سے واقف حلقوں کا یہ ماننا ہے کہ امریکہ کو حقیقی تشویش اس بات سے  ہے کہ یمن کی عوامی تحریک کو ایک ہفتے ميں کچلنے کے لئے جو بھرپور جنگ یمن کے نہتے شہریوں پر مسلط کی گئی تھی وہ سعودی عرب اور امریکہ کے لئے اب ایک رسواکن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔