سامیہ حسن سولوھو، تنزانیہ کی پہلی مسلمان باپردہ صدر بن گئیں
Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۴ Asia/Tehran
تنزانیہ کے آئین کے مطابق، محترمہ سولوھو صدر ماگوفولی کی باقی ماندہ مدت پوری ہونے تک ملک کی صدر رہیں گی۔ صدر ماگوفولی کا بدھ کے روز کورونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔
اکسٹھ سالہ سامیہ حسن سولوھو کسی بھی افریقی ملک میں صدر کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔ انہیں سن دوہزار پندرہ کے انتخابات میں ملک کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا-
قانون کے مطابق نہ صرف ملک کی صدارت محترمہ سولوھو کے سپرد کردی گئی ہے بلکہ انہوں نے حکمران جماعت چاما چائی بندروی پارٹی کی قیادت بھی سنبھال لی ہے۔