Jan ۰۲, ۲۰۲۶ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • افریقی ملک برکینا فاسو اور مالی نے امریکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی، صدر ٹرمپ کے اقدام کا جیسے کو تیسا جواب

دو افریقی ملک برکینا فاسو اور مالی نے امریکہ کو سخت جواب دیتے ہوئے امریکی شہریوں کو اپنے یہاں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو اور مالی نے امریکی شہریوں پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ان پابندیوں کےمساوی ہیں جوامریکہ نے ان کے شہریوں پر عائد کی ہیں۔

برکینا فاسو اور مالی نے کہا ہے کہ ’’سفری پابندی کا فیصلہ مساوات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اب امریکی شہریوں کو بھی انہیں قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ان کے شہریوں کو امریکہ جاتے وقت کرنا پڑتا ہے۔‘‘

 

برکینا فاسو اور مالی کی حکومتوں نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں چاہتیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ان کے شہریوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے تو امریکی شہریوں کے لیے بھی وہی قانون نافذ ہوں گے۔

اس قدم سے بین الاقوامی سطح پر سفر اور سفارتی تعلقات سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

 

برکینا فاسو اور مالی نے کہا ہے کہ یہ قدم مساوات کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔ اب امریکی شہریوں کو بھی انہیں قوانین کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ان کے شہریوں کو امریکہ جاتے وقت کرنا پڑتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سفری پابندی والی فہرست میں ایسے ممالک بھی شامل ہیں جو فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ امریکہ اور کناڈا میں ہونا ہے، ایسے حالات میں اس فیصلے کے بارے میں کھیل اور سفر سے متعلق سوال بھی اٹھنے لگے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں 39 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فہرست میں افریقہ اور دیگر علاقوں کے کئی ممالک شامل ہیں، جن کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

 

ٹیگس