Mar ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • بن سلمان قرآن و سنت کی آئینی بالادستی کو ختم کرنے کے درپئے

سعودی ولی عہد بن سلمان قرآن و سنت کی آئینی بالادستی اور انتقال اقتدار سے متعلق شاہی آئین میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں-

اس بات کا انکشاف آل سعود کے راز فاش کرنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم سیاسی و سماجی کارکن مجتہد نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق مجتہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بن سلمان آئین میں درج قرآن و سنت کی بالادستی سے متعلق شق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹ کے مطابق بن سلمان نے اپنے سابق مشیر سعود القحطانی کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ شقوں کو بائی پاس کرنے کا فارمولا تیار کریں۔ مجہتد کے مطابق سعود القحطانی نے اس سے پہلے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں دینی اثرات کو کم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا جس پر بن سلمان نے من عن عملدرآمد کرایا ہے۔ انہوں نے  لکھا کہ شاہی آئین کی دوسری شق جسے بن سلمان تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ انتقال اقتدار سے متعلق ہے، وہ چاہتے ہیں کہ بادشاہت ان کے بعد بھائی کے بجائے ان کے بچوں اور پوتوں کو منتقل کی جاتی رہے۔

مجتہد کے بقول بن سلمان اس شق میں تبدیلی کے حوالے سے اپنے بھائی کو راضی کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔

ٹیگس