Mar ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
  • قندھار میں کار بم دھماکا ، متعدد ہلاک و زخمی

قندھار میں کار بم کے ایک دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہوجانے کی خبر ہے۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں سنیچر کو ایک کار بم کا دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم تین سیکورٹی اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

ایک اور رپورٹ میں قندھار پولیس کے چیف کے نزدیکی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبے کے ضلع ارغزستان میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے دوران بھی ایک ٹریکٹر میں دھماکہ ہوا ۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمند میں بھی افغان فوج اور طالبان کے درمیان لڑائی میں متعدد افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

طالبان نے فوجیوں پر عام شہریوں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس