اشرف غنی کی طالبان پر کڑی نکتہ چینی
Mar ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۰۰ Asia/Tehran
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تشدد میں اضافے اور امن کے عمل کو تعطل سے دوچار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے طالبان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ہرٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام پائیدار امن چاہتے ہیں لہذا امن سمھجوتے کے حصول، تشدد میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
افغانستان کے صدر نے ایک بار پھر انتخابی عمل کے ذریعے اقتدار کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نگرانی میں شفاف انتخابات کے ذریعے انتقال اقتدار کو یقینی بنانے کے لئے آگے آئیں۔
تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ ایک عالمی مسئلہ ہے اور دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حالات میں افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔