Apr ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • اردن میں شاہی حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش؛ شاہ عبدﷲ کے سوتیلے بھائی سمیت متعدد اعلی عہدیدارگرفتار

اردن میں بغاوت کرنے کی کوشش کے الزام میں شاہی خاندان کے کچھ لوگوں اور متعدد اعلی عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا

اردن کی سکیورٹی فورسز نے شاہی خاندان کے افراد ، قبائلی سرداروں اور اعلی حکام میں سے بیس افراد کو ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے - اردن کے ایک اعلی عہدیدار نے مزید تفصیلات کا ذکر کئے بغیر کہا کہ بغاوت کی اس کوشش کے پیچھے ملکی اور غیر ملکی ہاتھ شامل تھا اور گرفتار ہونے والوں میں ایک سعودی شہری بھی شامل ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں شاہ عبدﷲ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین بھی شامل ہیں اور انھیں محل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

تاہم اردن کے شاہی خاندان نے شہزادہ حمزہ بن حسین کے شاہی حکومت کے خلاف بغاوت میں ملوث ہونے سے متعلق واشنگٹن پوسٹ کے بیان کی تردید کی ہے۔

اردن میں بغاوت کی کوشش ایسی حالت میں انجام دی گئی ہے کہ اس ملک میں گذشتہ کئی مہینوں سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا اور لوگ دارالحکومت امان میں اجتماع کر کے حکومت کے خلاف نعرے اور بدعنوانیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ٹیگس