Apr ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۵۹ Asia/Tehran
  • الحشد الشعبی کے سربراہ نے روسی حکام سے اہم امور پر مذاکرات کیے

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے سربراہ نے اپنے دورۂ روس میں اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے اہم امور پر گفتگو کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ فالح الفیاض نے ماسکو میں روسی حکام کے ساتھ خطے کے اہم واقعات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔ انھوں نے روس کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائي پیتروشیف سے خطے کی سلامتی اور اسی طرح عراق اور روس کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مستبقل کے بارے میں بات کی۔ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ پیتروشیف اور الفیاض نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تناظر میں روس اور عراق کے تعلقات میں فروغ کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

اس بیان کے مطابق اس سے پہلے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف اور عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے عراق کے حالات اور دہشت گردی سے مقابلے کے بارے میں گفتگو کی۔

ٹیگس