Apr ۱۳, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • سوڈان اسرائیل تعلقات نامنظور

سوڈان، 20 سے زيادہ سیاسی جماعتوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت کردی۔

سوڈان کی 24 سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے اسرائیل اور سوڈان کے بحالئ تعلقات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ اعلان 1958 کے خود ساختہ اسرائیلی ریاست  کے بائیکاٹ کے قانون کو منسوخ کرنے کیلئے سوڈانی کابینہ میں ایک بل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے جسے عرب ممالک نے بھی منظور کیا تھا۔

  1958 کے قانون میں صہیونی ریاست کے ساتھ تجارت پر اور اسرائیل میں جزوی یا مکمل طور پر تیار کردہ سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ سوڈانیوں کو اسرائیلی شہریت رکھنے والے افراد یا اسرائیلی شہریوں کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال سوڈان نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے ابراہیم معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ یہ اقدام سوڈانی کونسل کے چیئرمین عبدل فتاح البرہان نے یوگینڈا کے دارالحکومت کمپلا میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو سے ملاقات کے کچھ مہینوں بعد کیا تھا۔

 

 

ٹیگس