Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • بیت المقدس کے عوام صیہونیوں کی منہ زوری برداشت نہیں کریں گے : خطیب مسجد الاقصی

مسجد الاقصی کے خطیب نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس کے عوام صیہونی حکام اور انتہا پسند صیہونی گروہوں کی جارحیتوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے -

مسجدالاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ بیت المقدس کے شہریوں کے اندر اپنی عزت و شرافت کے دفاع کی ہمت وجرآت موجود ہے ۔

عکرمہ صبری نے کہا کہ جب عوام کو غصہ آئے گا تو وہ کسی سے بھی مشورہ نہیں کریں گے اور یہ دھماکا خیزصورت حال صیہونیوں کے اقدامات کا نتیجہ ہے ۔

مسجدالاقصی کے خطیب نے کہا کہ بیت المقدس کے انقلابی جوانوں کے اندر مسجدالاقصی کی محبت موجزن ہے اور وہ صیہونیوں کی جارحیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عکرمہ صبری نے کہا کہ صیہونی باب العامود اور مسجد الاقصی کے صحن میں کشیدگی پیدا کررہے ہیں تا کہ فلسطینی عوام اس مقدس مسجد میں جانا ترک کردیں ۔

عکرمہ صبری نے مزید کہا کہ مسجد الاقصی میں نمازیوں کا شاندار اجتماع صیہونی حکومت کو پسند نہیں ہے اور اسی بنا پر وہ رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے اور پابندیاں لگاتی ہے ۔

صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے اطراف میں فلسطینیوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔

ٹیگس