غزہ میں گرنے والا اسرائیلی ڈرون حماس کے حوالے
Apr ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۹ Asia/Tehran
غزہ میں گرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو مقامی لوگوں نے حماس کی انجینیرنگ کور کے حوالے کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق غزہ کے ایک گھر کی چھت پر گرنے والے اسرائیلی ڈرون طیارے کو جو بظاہر صحیح حالت میں تھا مقامی لوگوں نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کو دے دیا ہے۔
صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے کافی پس وپیش کے بعد اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ معمول کی جاسوسی پرواز کے دوران غزہ میں گرگیا ہے۔
صیہونی وزارت جنگ نے ڈرون طیارے کے ماڈل کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا ہے کہ طیارے کے ڈیٹا تک رسائی ممکن نہیں ہے۔
چندروز قبل فلسطینی مجاہدین نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون پر پرواز کرنے والے ایک اسرائیلی ڈرون طیارے کو مار گرایا تھا۔