ایران کے سلسلے میں بن سلمان کا بیان ، ابوظہبی کے ولیعھد کی حمایت
Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۷ Asia/Tehran
ابوظہبی کے ولیعھد نے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے بارے میں سعودی ولیعھد محمد بن سلمان کے موقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے -
ابوظہبی کے ولیعھد محمد بن زائد نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سعودی ولیعھد کے بیانات کو سراہا-
سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے بدھ کو ایک انٹرویو میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور ریاض کو امید ہے کہ تہران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کئے جا سکتے ہیں کہا ہے کہ ہمارا ملک علاقے اور دنیا کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کے لئے کام کررہا ہے ۔
سعودی ولیعھد نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نہیں چاہتا کہ ایران مشکل حالات میں رہے بلکہ چاہتا ہے کہ ایران پھولے پھلے اور ترقی کرے اور اس خواہش کی وجہ یہ ہے کہ علاقہ اور دنیا ترقی و پیشرفت کی جانب آگے بڑھے۔