Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان، کار بم دھماکے میں درجنوں ہلاک اور زخمی

افغانستان میں ہونے والے خوفناک کار بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق کار بم کا یہ دھماکہ جمعے کی شب صوبہ لوگر کے صدر مقام پلم علم کے ایک گنجان آبادی والے علاقے میں ہوا۔ کہا جارہا ہے کہ کاربم کےدھماکے میں سرکاری مہمان خانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے کہا ہے کہ دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک  اور زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان کی وزارت صحت کے ترجمان نے دھماکے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور ساٹھ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔  

بعض میڈیا رپورٹوں میں لوگر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بیس اور زخمیوں کی تعداد ساٹھ بتائی گئی ہے۔  

ٹیگس