May ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • افغانستان میں سو سے زیادہ طالبان ہلاک

افغانستان میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک سو سے زیادہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں

طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان میں افغان فوج کے ایک  کمانڈر صفی اللہ محمدی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ سو طالبان گذشتہ دو دنوں کے درمیان اس ملک کے مختلف علاقوں میں ہلاک کئے گئے ہیں ۔

درایں اثنا افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مسلح افواج نے صوبہ بغلان میں بھی طالبان گروہ کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔

یہ جھڑپیں ایسے عالم میں جاری ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان چوبیس اپریل کو استنبول میں افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان اور حکومت کے درمیان انجام پانے والے مذاکرات طالبان کی شریک نہ ہونے کے باعث موخر ہوگئے ۔

 

ٹیگس