عربوں کے بیانات نہیں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، خطیب مسجد الاقصی
May ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۹ Asia/Tehran
خطیب مسجد الاقصی نے فلسطین کے بارے میں عرب ملکوں کے کمزور موقف پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مسجد الاقصی کی حفاظت کے لیے ٹھوس موقف اپنائے جانے کی ضرورت زور دیا ہے۔
بیت المقدس کے مفتی اعظم اور مسجد الاقصی کے خطیب شیخ محمد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو عرب ملکوں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کی نہیں بلکہ ٹھوس اقدمات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کی حفاظت کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات انجام دے کر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بند کرائیں۔
شیخ محمد حسین نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔